پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ.دشمن کر اوسان خطا ہو گے

 
 

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نےایک ٹویٹ کر کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، میزائل تجربے کے دوران مختلف اہداف حاصل کیے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شاہین ون میزائل 650کلو میٹر تک وارہیڈلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ تھا، تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن موجود تھے۔

پاکستان اپنے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہرممکن صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال اگست میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا، غزنوی میزائل 290کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Pakistan successfully conducted training launch of SSBM
Shaheen-1 capable of delivering all types of warheads upto range of 650 KMs. Launch was aimed at testing operational readiness of Army Strategic Forces Command (ASFC) ensuring Pakistan’s credible minimum deterrence.

مزید دیکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close