.اوکاڑہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب خان کی ٹریفک اگاہی مہم لوگوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے

ڈسٹرکٹ اوکاڑہ  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس وسیم اختر کی زیر نگرانی ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا اور ایم اے جناح روڈ مین شاہراہ پر ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا کیمپ میں ڈی پی او جہانزیب نذیر خان اور ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری ضیاء الحق نے شرکت کی ٹریفک آگاہی کیمپ کا انعقاد پولیس اور مخیر حضرات کے تعاون سے کیا گیا جن لوگوں نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ان لوگوں میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے اور سموگ سے بچنے کیلئے ماسک بھی فراہم کئے گئے جن میں سٹوڈنٹس اور سماجی شخصیات شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے ٹریفک آگاہی کیمپ سمینار میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کے مہزب ہونے کا اندازہ ٹریفک سے لگایا جاسکتا ہے کم عمر بچے ہی ہماری قوم کا سرمایہ ہے کم عمر بچے ڈرائیونگ مت کریں والدین اس عمل میں پولیس فورس کا ساتھ دیں ون ویلنگ جیسے انتہائی خطر ناک کھیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹس نوجوان ون ویلنگ سے اجتناب کریں کیونکہ آپکی جانیں بہت قیمتی ہیں اور ٹریفک آگاہی کیمپ میں ڈی

ایس پی ٹریفک وسیم اختر نے بھی عوام الناس کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہ کیا۔


 

 

مزید دیکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close