پاکستان کا طیارہ ایف 16 گر کر تباہ -ویڈیو منظر عام

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں  پاک فضائیہ  کا طیارہ شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف -16گر کر تباہ ہوگیا ، ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 23 مارچ کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے حقائق جاننے کیلئے ایئرہیڈکوارٹرمیں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

طیارہ گرنےکے بعد آسمان میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے، واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

مزید دیکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close