ساہیوال حکومت پنجاب کے پروگرام”تعلیم گھر پر“ کے تحت ضلع میں کیبل نیٹ ورکس کے ذریعے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

 سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وبا کی وجہ سے طلبا و طالبات کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچانے اور انہیں گھر پر تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لئے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ٹیلی فونک کانفرنس میں بتائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے حکومتی ہدایات پر فور ی عملدرآمد کر نے پر اسسٹنٹ کمشنرز کے اقدامات او رکیبل آپریٹرز کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبہ و طالبات حکومت کی اس سہولت سے مستفید ہوتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیاں گھروں میں جار ی رکھ سکیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ طلباء و طالبات اپنی جماعت کے لیکچر حکومت پنجاب کی ویب سائیٹhttps://taleemghar.punjab.gov.pkسے براہ راست بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close