وفاق المدارس العربیہ تحصیل دیپالپور کے مدارس کا اجلاس زیر صدارت الحاج حافظ محمد شعبان۔صدیقی جامعہ ریاض الجنہ میں۔منعقد ہوا

جس میں حکومت سے ایس او پیز کے مطابق مدارس کھولنے کا مطالبہ کر دیا گیا

اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں وفاق المدارس العربیہ کا اجلاس زیر صدارت الحاج قاری محمد شعبان صدیقی جامعہ ریاض الجنہ میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے مدارس کے معلمین اور علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزدہ قاری حسان صدیقی نے کہا کہ مدارس العربیہ کا قیام پاکستان کی عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں دینی مدارس کا تعلق دین اسلام کی پہلی درسگاہ اصحاب صفہ سے ہےملک بھر کے مدارس و مساجد نے صدر پاکستاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل کیا گیا موجودہ حالات میں حکومت پاکستان مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ دینی درسگاہیں کھولنے کی اجازت دے انہوں نے کہا کہ تمام قایدین اور علماء کرام وفاق کے تمام فیصلوں۔کی تائید کریں گے ان حالات میں دینی مدارس کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اجلاس میں سید انظر محمود شاہ مولانا شاہد محمود سید اطہر محمود سمیت تحصیل بھر کے علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی

مزید دیکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close