دیپالپور میں حویلی لکھا اور دیپالپور پولیس کی کاروائیاں منشیات فروش دو خواتین گرفتار بھاری مقدار میں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ عمر سعید ملک کی ہدائیت پر ۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے خاتون پولیس آفیسر چوکی انچارج حویلی لکھا انعم پرویز نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون عظمی بی بی کو منشیات فروش کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا قبضہ سے دو کلو 100گرام چرس برآمد کر لی گئی پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش شازیہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے ڈی پی او عمر سعید ملک۔کا۔کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بلا تفریق جاری رہے گا جس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا ۔

مزید دیکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button